کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی، اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی پر ڈی جی خان کی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عروج تھا، کیا زوال ہے۔۔۔آخری مغل بادشاہ کی پڑپوتی سلطانہ بیگم سڑک کنارے چائے کا کھوکھا لگانے پر مجبور ہوگئی۔
بارش کے بعد پانی کی نکاسی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راجن پور اور دیگر علاقوں میں برسات کی وجہ سے جمع پانی کی نکاسی کی ہدایت کی اور تونسہ کے علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیوں کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے سینے میں بہت کچھ دفن، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، خواجہ آصف ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں سامنے آگئے
عوام کی مشکلات کے ازالے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لیے تیز ترین انتظامات کا حکم دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں کے لوگوں کو بارش کی وجہ سے درپیش پریشانیوں کے فوری ازالے کی ہدایت کی۔
بچوں اور خواتین کی حفاظت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بارش کا پانی کھڑے ہونے سے عوام بالخصوصی بچوں اور خواتین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہر صورت میں پانی کی نکاسی جلد از جلد مکمل کی جائے۔