دریا میں ڈوبنے والا نوجوان ۱۸ گھنٹے بعد زندہ نکل آیا، کیسے جان بچائی۔۔؟ جانیے

نوجوان کی دریائے کنہار میں ڈوبنے کی کہانی
مانسہرہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد زندہ نکل آیا۔
نوجوان کی حیران کن بازیابی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد زندہ نکل آیا۔’’جنگ ‘‘ نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان زخمی حالت میں 3 کلو میٹر دور دریا میں ایک پتھر پر چڑھنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
کار حادثہ اور بچاؤ کی کارروائی
ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز فرید آباد بھونجہ کے مقام پر ایک کار دریائے کنہار میں گر گئی تھی۔ کار میں سوار 3 سیاحوں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ ایک نوجوان بہہ گیا تھا۔