مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا، ماہرین کی ہنگامی بھرتی کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا وعدہ وفا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ان کی ہدایت پر آٹزم سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور کی 4 شادیوں سے متعلق بیان پر شرمیلا فاروقی غصہ میں آ گئیں، شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا
ماہرین کی ہائرنگ اور پراجیکٹ کی تیاری
وزیر اعلیٰ نے آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ کا حکم دیا اور آٹزم کے ماہرین کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی: بلاول بھٹو زرداری
سکول کے بنیادی ڈھانچے کا معائنہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آٹزم سکول کے ماڈل کا معائنہ کیا۔ سکول کی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یہ سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مضحکہ خیز ہے، ناکام ہو گی: عطا تارڑ
کلاس رومز اور دیگر سہولیات
جونیئر سیکشن کے لیے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کے لیے 10 کلاس رومز بنائے جائیں گے۔ گراؤنڈ فلور پر مختلف قسم کے ملٹی فنکشنل رومز جیسے کہ تھراپی روم، پروفیشنل ٹریننگ روم اور کمپیوٹر روم شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ کر دیا، وزیر خارجہ
مستقبل کے منصوبے
آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کے لیے 2 مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی۔ اس سکول میں سیکیورٹی وال، فائر الارم سسٹم، اور دیگر جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 7 دوستوں کا 15 سال پرانا خواب پورا، برطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت
وزیر اعلیٰ کی اہمیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا پہلا آٹزم سکول کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہیں۔
اجلاس میں موجود اعلیٰ حکام
اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، اور دیگر اہم حکام بھی موجود تھے۔