گوگل کا پاکستان میں اشتہارات کا AI اوور ویوز فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گوگل کا نیا اشتہار فیچر
کیلی فورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل نے رواں برس کے آخر میں پاکستان سمیت ایشیا کی مارکیٹوں میں اشتہارات کا فیچر اے آئی اوورویوز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی:فیصل واوڈا
نئے مواقع کی تلاش
اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو گوگل سرچ میں اے آئی کی مدد سے تیار کردہ خلاصوں کے ذریعے صارفین تک براہِ راست پہنچنے کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل شام پر مسلسل فضائی حملے کیوں کر رہا ہے؟ دیرینہ دشمن کو کمزور کرنے کی کوشش یا کیمیلائی ہتھیاروں کی تلاش؟
اے آئی اوورویوز کا اثر
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے آئی اوورویوز جسے اب دنیا بھر میں 1.5 ارب سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں، اہم مارکیٹوں میں مخصوص قسم کے استفسارات میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کر رہا ہے اور تجارتی نوعیت کے استفسارات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان میں کاروبار کے نئے مواقع
اب جب کہ اشتہارات براہِ راست اِن اوورویوز (overviews) میں شامل کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں کاروباری اداروں کو لوگوں سے جُڑنے اور اُن کی فیصلہ سازی میں رہنمائی فراہم کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔