مریم نواز نے پولیس اہلکار کی جانب سے چند روز قبل بیٹے کے چالان کا قصہ سنا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی داستان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اہلکار کی جانب سے چند روز قبل بیٹے کے چالان کا قصہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطا تارڑ ہے، لطیف کھوسہ
واقعے کا پس منظر
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈالا کلچر اور اسلحہ کی نمائش مجھے بالکل پسند نہیں۔ گھر آتے وقت میرے بیٹے جنید کے ساتھ سکیورٹی کی گاڑیاں تھیں۔ پولیس نے گاڑیوں کو روکا تو پیچھے گاڑی میں جنید بیٹھے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سیما ہندو مذہب قبول کرچکی، ڈی پورٹ ہونے کی خبروں پر وکیل کا موقف آگیا
پولیس اہلکار کی معذرت
ان کا کہنا تھا کہ جنید کو دیکھ کر پولیس اہلکار نے معذرت کی کہ ہمیں نہیں پتا تھا۔ اہلکار نے کہا کہ نہیں پتا تھا کہ گاڑی میں وزیراعلیٰ کا بیٹا بیٹھا ہوا ہے۔ پولیس اہلکار نے جنید کو کہا کہ ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں کہ آپ کو روکا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے 25 کھلاڑیوں کا پول تیار کیا ہوا ہے، کپتان سلمان علی آغا
جنید کی مثبت ردعمل
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ جنید نے پولیس اہلکار کو کہا کہ آپ نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔ میرے بیٹے نے اپنی سکیورٹی کی گاڑی کا چالان کرنے والے کو شاباش دی اور اہلکار سے کہا کہ آپ نے روکا تو اپنی ڈیوٹی نبھائی، چالان کریں۔
وزیر اعلیٰ کا پیغام
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے واقعے کا پتہ چلا تو میں نے بھی اس اہلکار کو فون کر کے شاباش دی۔ وزیراعلیٰ کا بیٹا ہو یا کوئی اور، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔