پی ٹی آئی: ایک دہشت گرد جماعت جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں – عظمٰی بخاری
پنجاب کے وزیر اطلاعات کی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ فتنہ گروہ ملکی ترقی کے خلاف ہے، عوام انہیں جان چکے ہیں۔ اڈیالہ کا قیدی مار دھاڑ، جلاؤ گھراؤ اور لاشیں گرانا چاہتا ہے۔ فتنہ خان کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کسی صورت پسند نہیں۔ ملک جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے، تانگہ پارٹی روڑے اٹکانے آجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے بعد دھند کے ڈیرے، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
سیاسی کوششیں اور مشینری
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کرینوں، لفٹرز، سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے آئے۔ مجھے بتائیں کیا اس قسم کی مشینری کے ساتھ سیاسی جدوجہد ہوتی ہے؟ گنڈا پور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اور مکیش امبانی: بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ارب پتی کاروباری شخصیات کی دلچسپ مقابلہ بازی
پنجاب کی امنی صورتحال
انہوں نے بتایا کہ پنجاب مکمل طور پر پرامن رہا اور یہاں کے لوگوں نے فسادی ٹولے کو یکسر مسترد کر دیا۔ علی امین جو مشینری اسلام آباد پر چڑھائی کے لئے لائے وہ کے پی کے کے لوگوں کے لئے استعمال کیوں نہیں ہوتی؟ پنجاب میں جو بھی قانون توڑے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان کی عالمی سطح پر صورت حال
انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں شنگائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور یہ لوگ اسے سبوتاژ کرنے کے در پے ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی کمیونٹی سے تعلقات دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے والے دوبارہ یہی حربے استعمال کر رہے ہیں۔