اگر سیاست دان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو بہتر سیاسی ماحول پیدا ہو سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان
مجلس عمل کی مذمت
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر حکومتی اتحاد کی بدنیتی عیاں ہو چکی ہے۔ صدر مملکت نے مدارس آرڈیننس پر دستخط تو کیے اور اسے توسیع دی جا رہی ہے لیکن قانون سازی سے گریز کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید
مہاجروں کی مشکلات
سما ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا سوات سے وزیرستان تک لوگ آج بھی اپنے ہی ملک میں مہاجر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس شروع، بابا وانگا کی پیشنگوئی سامنے آگئی
سیاسی تنقید
خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر جے یو آئی کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جو موجودہ حالات میں صوبائی حکومت کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ ایسی اپوزیشن کا کیا کروں جو صوبائی حکومت کے فائدے میں کام کر رہی ہے؟
نئی انتظامیہ کی بات
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر نئی ایڈمنسٹریشن کی بات کی ہے نہ کہ سودا بازی یا ارکان توڑنے کی۔ انہوں نے میثاق جمہوریت پر قائم رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست دان اس پر عمل کریں تو بہتر سیاسی ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔








