خواتین حجاج کے لئے محرم کی شرط ختم

حج 2025 کی کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر حج سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ 2025ء کا حج کامیاب رہا اور سعودی حکومت نے ہمیں ایکسیلنس ایوارڈ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن کی اہم عمارتوں کے باہر حفاظتی دیواریں کھڑی کردی گئیں، مگر کیوں؟ وجہ جانیے
قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس
چیئرمین عامر ڈوگر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے: حافظ نعیم الرحمان
نئی حج پالیسی کی تشکیل
سردار یوسف نے کہا کہ نئی حج پالیسی بنائی جارہی ہے، اور اراکین کمیٹی اس کے لئے تجاویز دے سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حج 2026ء کے انتظامات بھی بہترین ہوں۔ ابھی تک حج کے لئے 4 لاکھ 55 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ
محرم کی شرط میں تبدیلی
پبلک نیوز کے مطابق، چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر نے سوال کیا کہ بغیر محرم کے خواتین کے حج کے لیے کوئی تجویز زیر غور ہے؟
اس پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب نے خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی ہے۔ اس سال بھی حج کے اخراجات قسطوں میں لینے پر غور کیا جائے گا۔
بحری سفر کا آپشن
وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ حج و عمرہ اور زائرین کیلئے بحری سفر کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔