وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
وزیراعظم کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف ٹوئٹس کا کیس؛ فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اجلاس کے ایجنڈے
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں امن و امان سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بغیر اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
قومی و داخلی سلامتی
ذرائع کے مطابق قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی۔
خاص اقدامات
اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فیڈرل کانسٹیبلری کا نام دینے اور اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھانے سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔








