بھارتی خاتون امریکہ میں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

نیویارک میں گرفتاری

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو امریکی پولیس کی جانب سے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا

واقعے کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس خاتون بھارت کی رہائشی ہیں، جس سے خاتون پولیس اہلکار پاسپورٹ طلب کرتی ہیں۔ بھارتی خاتون کہتی ہیں کہ "پھر میں کیا کروں گی؟" پولیس اہلکار جواب دیتی ہیں کہ "آپ کو چوری نہیں کرنی چاہیے تھی۔" اہلکار بار بار پاسپورٹ دکھانے کا اصرار کرتی ہیں، جس پر بھارتی خاتون کے نام ماننے پر پولیس اہلکار کہتی ہیں کہ اگر آپ پاسپورٹ نہیں دکھائیں گی تو ہمیں آپ کو پولیس اسٹیشن لے جانا ہوگا اور پھر آپ کی شناخت وہاں پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

پولیس اہلکار اور بھارتی خاتون کے درمیان بحث

بھارتی خاتون کہتی ہیں کہ "میں نے ابھی کچھ نہیں کیا، دکاندار نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ کچھ نہیں ہوگا، لیکن اب آپ پولیس اسٹیشن لے جانے کا کہہ رہی ہیں۔" خاتون پولیس اہلکار انہیں بتاتی ہیں کہ "اپنا پاسپورٹ دکھاؤ، ہم تمہاری شناخت کریں گے اور پھر تمہیں پولیس اسٹیشن لے کر جائیں گے، اس کے علاوہ تمہارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا، حنیف عباسی

آخری لمحے کی معافی

اتنی بحث کے بعد بھارتی خاتون کہتی ہیں کہ "مجھے پولیس اسٹیشن مت لے کر جاو، میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور ان تمام چیزوں کی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔" خاتون پولیس اہلکار کہتی ہیں کہ "اب آپ معافی مانگ رہی ہیں اور پیسے دینے کیلئے بھی تیار ہیں، لیکن اس سے قبل آپ اس کیلئے تیار نہیں تھیں، اس لیے ہمیں پولیس اسٹیشن جانا ہوگا۔"

خاتون کی وضاحت اور سوالات

بھارتی خاتون کہتی ہیں کہ "میں اس ملک سے نہیں ہوں اور یہاں ہمیشہ رہنے والی بھی نہیں ہوں۔" جس پر خاتون پولیس اہلکارنے سوال کیا کہ "کیا آپ بھارت میں بھی چیزیں چوری کرتی ہیں؟"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...