برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ نے پاکستانی طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری تو دور، اسلام آباد میں پولیس بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، ایک اہلکار شہید
نئی ویزا پالیسی کا اعلان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج سے برطانیہ جانے والے زیادہ تر طلبا اور پیشہ ور افراد کو پاسپورٹ پر سٹیکر ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ای ویزا کی خصوصیات
اعلامیے کے مطابق ای ویزا کسی فرد کی برطانیہ میں امیگریشن کی اجازت اور اس سے منسلک شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے، جسے یو کے ویزا اینڈ امیگریشن کے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے: رانا ثنااللہ
نظام کی کامیابی
ای ویزا بارڈر اینڈ امیگریشن سسٹم کا ایک جدید نظام ہے، یہ نظام پہلے ہی کامیابی سے آزمودہ ہے اور لاکھوں افراد مخصوص امیگریشن راستوں پر اسے استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید زلزلے سے کتنی اموات ہوئیں اور کتنے گھروں کو نقصان پہنچا ؟افغان ہلال احمر نے تفصیلات بتا دیں
ہائی کمشنر کی رائے
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ یوکے ویزا سسٹم میں یہ اصلاحات طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے اپنی شناخت اور ویزا اسٹیٹس ثابت کرنا بہت آسان بنا دیں گی۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ درخواست دہندگان کو اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کی سہولت ملے گی، جس سے ان کا وقت بچے گا۔
دستاویزی تبدیلی کا اثر
فزیکل دستاویز سے ای ویزا پر منتقل ہونے سے کسی فرد کے امیگریشن اسٹیٹس یا برطانیہ میں داخلے یا قیام کی شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔








