کنگسٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کرکے 176 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا کی شاندار فتح
کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آؤٹ کر کے 176 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 3 صفر سے اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی کا بیان
ویسٹ انڈیز کی مایوس کن کارکردگی
کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، جو مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔
اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دل سے پاکستانی ہوں،پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
بولنگ کی شاندار کارکردگی
آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔
میچل اسٹارک نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ اور سیریز قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں: نہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
اننگز کی تفصیلات
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
ٹیسٹ میچ کا ریکارڈ
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کی 4 اننگز میں صرف 1045 گیندیں کروائی گئیں، یہ 1910ء کے بعد 4 آل آؤٹ اننگز میں سب سے کم پھینکی جانے والی گیندیں ہیں جبکہ یہ مجموعی طور پر چوتھی کم سے کم ٹیسٹ میچ میں پھینکی جانے والی گیندیں ہیں۔
کم سنچریوں کا معاملہ
کنگسٹن ٹیسٹ میں کوئی بیٹر نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور یہ کم از کم 2 مکمل اننگز والے ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں 16ویں بار ہوا ہے۔