پیپلز پارٹی کا عمران خان کے بیٹوں کی متوقع آمد پر سیاست نہ کرنے کا فیصلہ، سینئر صحافی کا دعویٰ

عمران خان کے بیٹوں کی متوقع آمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا حصہ بننے کیلئے بیٹے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کی خبریں گرم ہیں جس پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ گرفتاری کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس نسیم حسن شاہ نے اسمبلیاں بحال کر دیں لیکن وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ کیساتھ چل نہیں سکے،معاہدہ کے تحت صدر اور وزیراعظم مستعفی ہو گئے

پیپلز پارٹی کا نیا موقف

سینئر صحافی طارق عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس پر مختلف موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے بیٹوں کی متوقع آمد پر سیاست نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے پر کوئی منفی تبصرہ یا تنقید نہیں کی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے اپنے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی عہدیداروں اور صوبائی وزراء کو ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی پارٹی کے اس موقف کی بھر پور حمایت کی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا بیان

یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاسم اور سلیمان اگر پاکستان آ کر متشدد تحریک کا حصہ بنیں گے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ پھر برطانیہ کی ایمبیسی انہیں بازیاب کروانے کے بعد واپس بھیجے گی۔ تاہم ابھی تک بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...