نئے کپڑوں کی خریداری، پاکستانیوں کی ترجیحات گیلپ اینڈ گیلانی کے تازہ سروے میں سامنے آئیں

پاکستانی لباس خریداری کی ترجیحات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسان کے لیے لباس کے بغیر رہنا موجودہ زمانے میں ممکن نہیں، مگر پاکستانیوں کی خریداری کی ترجیحات کیا ہیں، اس کا جواب گیلپ اینڈ گیلانی کے تازہ سروے میں سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار بھارت کی کتنی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں؟ بڑا انکشاف
گیلپ اینڈ گیلانی کا سروے
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے تازہ سروے میں ملک بھر میں بالغ مردوں اور خواتین کے ایک سیمپل سے سوال کیا گیا کہ آپ کپڑے خریدتے ہیں تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر؛ سرکاری سکول کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق
نتائج کا تجزیہ
سروے کے مطابق، پاکستانی کپڑے خریدتے وقت قیمت کو معیار اور برانڈ سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ 60 فیصد لوگوں نے قیمت، 25 فیصد نے کوالٹی، 6 فیصد نے برانڈ اور جدید فیشن کو بنیاد بنایا، جبکہ 3 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا یا پھر کسی ترجیح کا ذکر نہیں کیا۔
اہم نتائج
سروے نتائج کے مطابق، ہر 5 میں 3 (60 فیصد) پاکستانی کپڑوں کی خریداری کے وقت قیمت کو سب سے اہم سمجھتے ہیں، جو کہ ملک بھر کی اولین ترجیح رہی۔ اس کے برعکس، صرف چار میں سے ایک پاکستانی (25 فیصد) نے معیار کو اہمیت دینے کی بابت بتایا، جبکہ ہر 6 فیصد پاکستانی برانڈ یا نئے فیشن کو ترجیح دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قیمت کی ترجیح شہریوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں کے مکینوں میں زیادہ یعنی 64 فیصد اور 61 فیصد خواتین میں دیکھی گئی۔