ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی کو اٹھایا جائے: عمران ریاض

یوٹیوبر عمران ریاض کا انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی کو جتنا ہو سکے اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی

میڈیا کی صورتحال

یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں عمران ریاض کا کہنا تھا کہ میرا تعلق میڈیا سے ہے، اسٹبلشمنٹ اور حکومت کی جانب سے جو زبانی کلامی احکامات آتے ہیں وہ ہم تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔ ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو یہ احکامات دیئے گئے ہیں کہ جتنا ہو سکے پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی کو اٹھایا جائے۔ آپ گورننس، مہنگائی، چینی کی قیمت، کرپشن، عمران خان کی تحریک، ظلم اور زیادتی پر بات نہ کریں بلکہ تحریک انصاف کے اندر پیدا ہونے والے اختلافات پر ٹاک شوز کرنے ہیں۔

حکومت کی حکمت عملی

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی حکمت عملی یہ ہے کہ پی ٹی آئی میں جو لڑائی جیسی کیفیت پیدا ہوئی ہے، اس کو ہوا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب علی امین نے اپنا 90 روز والا بیان خود ہی واپس لے لیا ہے اور پارٹی کے باقی لوگوں نے بھی یہ کہہ دیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...