وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات

اسحاق ڈار کی چینی صدر سے ملاقات
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بچوں کو حج پر ساتھ لے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ جانئے
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس
’’جنگ‘‘ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے گروپ اجلاس میں شرکت کے لیے گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ , پنجاب نے نئی تاریخ رقم کر دی
چینی صدر کا خیرمقدم
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے وفود کے سربراہان کو خوش آمدید کہا۔
علاقائی تعاون کی اہمیت
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے ایس سی او کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔