تعلیمی اسناد جعلی قرار، الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نا اہل کر دیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیتے ہوئے ان کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئیں
تفصیلات
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر ریفرنس منظور کیا گیا ہے۔ اس فیصلے میں جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی نااہلی کی دو درخواستیں بھی منظور کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی کچھ سیاسی خواتین نے بالکل مریم نواز کے انداز میں تیار ہونا شروع کردیا: کامران احسن
ماضی کے معاملات
یاد رہے کہ مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کی تھی، جس کے بعد تین رکنی کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار امیر اکبر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور جھوٹی تعلیمی تفصیلات درج کی ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں ایف اے کی ڈگری کا ذکر کیا، حالانکہ وہ نہ میٹرک پاس ہیں اور نہ ہی انہوں نے ایف اے مکمل کیا ہے۔