خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلہ

پشاور میں نئی تعمیرات پر پابندی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات کرنے پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی سرحد کافی فاصلے پر تھی، شمالاً جنوباً یہ دوسری ریلوے لائن تھی جس نے پاکستان کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک نئے راستے سے سفرکرناتھا
چیف سیکرٹری کا اعلان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق چیف سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ صوبے کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد تعمیراتی کام کیلئے جاری این او سیز بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
قدرتی حسن اور ماحولیاتی تحفظ
سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن برقرار رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، جب کہ سیاحتی مقامات میں تجاوزات اور ناقص نکاسیٔ آب کا نظام بھی زیر غور ہے۔
اتھارٹیز کے لئے ہدایت
چیف سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاغان، ناران اور دیگر سیاحتی مقامات کیلئے قائم اتھارٹیز ماسٹر پلان کے تحت کام کریں۔