لیاقت بلوچ کے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے لیے اہم رہنماؤں سے رابطے، ملاقاتیں

ملاقات کا جائزہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے مرکز اہلِ حدیث لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے مرکزی رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے 20 لاکھ افراد کی جبری منتقلی کی تیاری؟ اسرائیل نے خطرناک منصوبہ بنا لیا

کانفرنس کی دعوت

لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق) کے امیر مولانا عبدالحق ثانی سے بھی اکوڑہ خٹک میں فون پر رابطہ کیا اور 23 جولائی 2025ء کو اسلام آباد میں مِلی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر نذیر احمد جنجوعہ، سید لطیف الرحمٰن شاہ بھی موجود تھے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے انتظامی امور پر مشاورت کے لیے 16 جولائی کو اسلام آباد میں خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا

کانفرنس کے ایجنڈے پر گفتگو

لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مِلی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے مرکزی قائدین کی مشاورت سے 23 جولائی کو اسلام آباد میں مِلی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی میزبانی میں مجلسِ قائدین اور مرکزی رہنماؤں کی اہم آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس کے ایجنڈا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت، پارلیمنٹ کے ذریعے قرآن و سنت اور آئینِ پاکستان سے متصادم قانون سازی کا مذموم عمل، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، ہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں فعال کردار اور سرپرستی، عوام کی جان و مال عزت کو لاحق خطرات، اور مسئلہ فلسطین و کشمیر کی صورتحال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا 1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا عزم

لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ آڈیٹوریم میں خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے کارکنان کی مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہﷺ نے عرب قومیت کو اُبھارنے کی بجائے انسانوں کی کردار سازی کی۔ آج بھی خاتم الانبیاﷺ کے اُسوہِ حسنہ کو مشعلِ راہ بناکر انسانیت تمام بحرانوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔ جماعتِ اسلامی پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قرآن و سنت کی بالادستی اور آئینِ پاکستان کے نفاذ، انسانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور وفاق و صوبوں کے درمیان تنازعات کو آئین و عدل کی بنیاد پر حل کرے گی۔

پاکستان کی سلامتی پر خطرات

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے اندرونی اور بیرونی قوتیں مسلسل ہر حربہ اختیار کر رہی ہیں۔ آئین سے اعلانیہ بغاوت کرنے والے اور آئین پر انحراف کرنے والے ملک و ملت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یرپ اُمت کا اتحاد، مسلم ممالک کا ترجیحات پر لائحہ عمل فلسطین و کشمیر کی آزادی کا پیش خیمہ ہوگا اور یہود و ہنود ناکام ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...