پورے ملک میں وائرل مجسمہ بنوانے والا “چوہدری مجید” دراصل کون ہے ؟ انٹرنیٹ صارفین تفصیلات سامنے لے آئے

چوہدری مجید کا کارنامہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے علاقے مرگلہ ایونیو میں دو ہاتھ اور ان ہاتھوں میں بالز نصب کیے گئے تھے جنہیں کپڑوں سے ڈھکنے کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مگر حقیقت میں یہ مجسمے بنوانے والے چوہدری مجید کے بارے میں انٹرنیٹ صارفین نے تفصیلات پیش کی ہیں۔
سینئر صحافی رضوان رضی نے لکھا کہ "یہ کارنامہ (ہاتھ اور بال لگانا) چوہدری مجید نے سرانجام دیا، آپ گوگی کے پراپرٹی ویلنگ ڈیلنگ میں فرنٹ مین کہے جاتے ہیں"۔
یہ کارنامہ چوہدری مجید صاحب نے سرانجام دیا، آپ گوگی گجری کے پراپرٹی ویلنگ ڈیلنگ میں فرنٹ مین کہے جاتے ہیں۔
pic.twitter.com/L797DDiAGG— Rizwan Razi™ (@realrazidada) July 15, 2025
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کو حملہ کرنے سے کس نے روکا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
یوتھیوں کی مہم
صارف راجہ عامر شہزاد نے لکھا کہ "بالز اور ہاتھ لگانے پر یوتھیوں (پی ٹی آئی ورکرز) نے طوفان کھڑا کر دیا، سی ڈی اے کے خلاف ایک منظم مہم چلا دی جبکہ اسے بنوایا فیصل ہلز والے چوہدری مجید نے تھا۔ چوہدری مجید کون تھے؟ بزدار دور میں یہ فرح گوگی کا سب سے بڑا پراپرٹی پارٹنر تھا"۔
چوہدری مجید کی حقیقت بھی جان لیں
اس کو لگانے پر یوتھیوں نے طوفان کھڑا کر دیا ایک آرگنائزڈ کمپین سی ڈی اے کے خلاف چلا دی جبکہ اسے بنایا فیصل ہلز والے چوہدری مجید نے تھا اب آپ زرا گوگل کر کے دیکھ لیجئے چوہدری مجید کون تھے… pic.twitter.com/XrWoBvgEcb— RAShahzaddk (@RShahzaddk) July 15, 2025
یہ بھی پڑھیں: اونٹ کو مختلف زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟
نیب کے نوٹس
ایکسپریس ٹربیون کی اثاثہ جات سے متعلق خبر میں بھی فرح خان کے چوہدری مجید کا نام سامنے آیا ہے۔ جولائی 2022 کی مذکورہ خبر کے مطابق نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں فرحت شہزادی (گوگی)، ان کے شوہر احسن جمیل، چوہدری مجید و دیگر 19 افراد کو طلبی کے نوٹس ارسال کر دیے ہیں۔ نیب لاہور کے مطابق فرح خان کو 20 جولائی کو خاندان کے کسی مرد کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
چوہدری مجید کا پس منظر
گروک کے مطابق چوہدری عبدالمجید پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہیں اور فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اور زیڈم انٹرنیشنل کے چیئرمین ہیں۔ یہ کمپنیز ہاؤسنگ پراجیکٹ فیصل ہلز کے پیچھے ہیں اور یہ 30 سال سے زیادہ عرصے سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔