ریحام خان کا پاکستان ری پبلک کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

ریحام خان کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ری پبلک عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ بہت سوچ بچار کے بعد قدم رکھ رہی ہوں، کسی سیاسی جماعت اور لیڈر میں کوئی فرق نہیں رہا، مری اور سوات جیسے واقعات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحت کے شعبے میں ترقی کیلیے پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں :وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ کراچی پریس کلب کو میں نے زبان دی تھی کہ جب بھی کوئی اعلان کرنا ہوا تو میں کراچی پریس کلب سے کروں گی، کراچی پریس کلب نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔ میرے مطابق کراچی دارالخلافہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک
صحافیوں اور میڈیا پر تنقید
ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کی آفر دیکھی ہے، گلہ صحافیوں اور میڈیا سے یہ ہے کہ پرائم ٹائم شو میں صرف حکومت کس کی گرنے جا رہی ہے، کس کی بننے جا رہی ہے یہ دکھایا جاتا ہے۔پاکستان میں خبر یہ ہے کہ پاکستانیوں کو جینے نہیں دے رہے۔
پارلیمنٹ کی تبدیلی کا عزم
ریحام خان نے کہا کہ آج ایسی تحریک کے ساتھ قدم اٹھا رہی ہوں جس میں پارلیمنٹ کے چہرے بدل کر دکھاؤں گی۔