سینئر اداکار محمد احمد کے بعد یاسر حسین اور احمد علی بٹ بھی معاوضہ ادائیگی پر بول پڑے

یاسر حسین کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اداکارہ حمیرا اصغر چل بسیں، اب ان کی مغفرت کے لیے دعا کرنی چاہیے لیکن محمد احمد جیسے لیجنڈ اداکار زندہ ہیں، ان کے لیے بات کریں۔ انہوں نے لکھا کہ کوئی قانون بنایا جانا چاہیے، کام کروانے والوں کو کچھ خیال کرنا چاہیے، وہ وقت پر معاوضہ ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
بروقت معاوضہ کی اہمیت
ڈان نیوز کے مطابق یاسر حسین نے لکھا کہ بروقت معاوضہ ملنے پر لوگ خوش رہیں گے، اس لیے اداکاروں کو وقت پر معاوضہ ملنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار
احمد علی بٹ کا بیان
اداکار احمد علی بٹ نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ عام طور پر پروڈکشن ہاؤسز اور ٹی وی چینلز کی جانب سے کسی کو بھی معاوضہ دینے کا وقت 60 سے 90 دن تک کا ہوتا ہے لیکن تاخیر سے معاوضہ دینا انڈسٹری کا اسٹینڈرڈ بن چکا ہے۔
ٹی وی چینلز منتظمین اور پروڈکشن ہاؤسز سے لے کر کارپوریٹ سیکٹر کے اسپانسرز بھی مشکل سے 60 سے 90 دن کے اندر پیسے دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ 50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ
ادائیگی میں مشکلات
احمد علی بٹ نے لکھا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہی ہیں جو بر وقت معاوضہ ادا کرتے ہیں، باقی سب کی کوشش ہوتی ہے کہ کام کرنے والے افراد اپنا معاوضہ بھیک کی طرح مانگیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اپنا معاوضہ بھیک کی طرح مانگنے کے باوجود پوری رقم ایک ساتھ نہیں دی جاتی، معاوضے کو قسطوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔
محمد احمد کی پریشانی
ان سے قبل سینئر اداکار محمد احمد نے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ اداکاروں کو کام کا معاوضہ بھیک کی طرح مانگنا پڑتا ہے۔ پروڈکشن ہاؤسز و ٹی وی چینلز بروقت ادائیگیاں نہیں کرتے، جس وجہ سے اداکار مالی مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔