انڈونیشیا کے وزیر دفاع کا وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
انڈونیشیا کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ منگل کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم امور پر گفتگو
وفد کی تشکیل
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے وفد میں مختلف سروسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جب اللہ نے پہلے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی، تو انسان کے اختیار کی حقیقت کیا ہے؟ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال
دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال
انڈونیشیا کے وفد نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی
علاقائی سلامتی پر بات چیت
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران جنگ بندی کرانے پر اٹلی کےسابق وزیراعظم نےپاکستان کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیدیا
دوستی اور تعاون پر زور
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دفاعی تعلقات کا عزم
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔








