پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے معطل 26 ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دیں
پنجاب اسمبلی کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں مذاکرات کا نتیجہ آنے تک روک دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فنڈز میں کٹوتی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں اقوام متحدہ کے عملے میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ
مذاکرات کا اثر
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک سپیکر نے مزید کارروائیاں نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ہر میچ میں پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں، ہم روبوٹ نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، حارث رؤوف
جرمانے کی روکنے کی اطلاعات
دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کرنے پر جرمانہ وصولی روک دی گئی ہے، معطل 10 ارکان کو جرمانوں کا دوسرا نوٹس بھی جاری نہ ہوسکا، تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا، معطل ارکان پر ایوان میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مزید سینکڑوں دیہات زیر آب، 35 لاکھ افراد متاثر، لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ
مزید کارروائیاں روکی گئیں
بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمین تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدوں سے ہٹانے کی تحریک بھی روک دی گئی، حکومتی ارکان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن کے 4 چیئرمین عہدوں سے پہلے ہٹائے جا چکے ہیں۔
حکومتی فیصلے
واضح رہے کہ حکومت نے اپوزیشن کے 13 ارکان کو قائمہ کمیٹوں کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔








