پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا: طلال چودھری

وزیر مملکت کی سخت وارننگ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، کسی پریشر یا چڑھائی سے کسی قسم کا ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیے ہیں، علامہ راجا ناصر عباس

سیاستدانوں کے خلاف تنقید

پارلیمنٹ ہاؤس میں ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سیاست چھوڑنے کا ارادہ کرلیں، شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی کہا کرتے تھے اپنا نام بدل لیں گے، بال منڈوالیں گے۔ اس طرح کی ڈیڈ لائن کے بعد پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، کسی پریشر یا چڑھائی سے کسی قسم کا ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا۔ حکومت اور اداروں کا فوکس اڈیالہ پر نہیں بلکہ پاکستانی معیشت اور دہشتگردی ختم کرنے پر ہے، علی امین اپنی وزارت اعلیٰ کی ڈیڈ لائن آگے بڑھانے کیلئے اس طرح کی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

امید اور مستقبل

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ان میں غیرت ہوگی تو 90 دن بعد یہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو ان کے بیٹے کم ہی ان سے ملنے آتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو اب یاد آیا کہ ان کا باپ جیل میں ہے؟

فنڈنگ اور جائیداد کی باتیں

گولڈ اسمتھ نے بانی پی ٹی آئی سے رشتہ داری بھی بڑی سوچ سمجھ کر کی تھی، بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو ساری فنڈنگ وہاں سے آتی ہے، بنی گالا بے نامی جائیداد بھی وہ دے کر گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی گولڈ اسمتھ کا اور گولڈ اسمتھ اسرائیل کا اثاثہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...