اوگرا نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہو گیا: انگریز سرکار پریشان تھی، فوج کی نقل و حرکت کے نظام کو مضبوط رکھنا چاہتی تھی اور لاہور مرکزی مقام بننے جا رہا تھا۔
قیمتوں میں تبدیلی کی تفصیلات
اوگرا کے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمت میں 2.68 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے قیمت میں کمی
دوسری جانب سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔