سعودی پولیس کا رہائشی اپارٹمنٹ پر چھاپہ، جسم فروشی میں ملوث گروہ گرفتار

سعودی پولیس کی کاروائی
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی پولیس نے نجران میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں چھاپا مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ کے کارندوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ذہین لوگ، پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتا، امریکی صدر نے دل کی بات کہہ دی
گرفتاریوں کی تفصیلات
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 مرد اور 7 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں نجراں ریجن پولیس کی اسپیشل ٹاسک اینڈ ڈیوٹیز فورس اور جنرل ایڈمنسٹریشن فار کمیونٹی سیکیورٹی اینڈ ہیومن ٹریفکنگ کنٹرول کی مشترکہ کارروائی میں عمل میں لائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ اتنا بڑا نقصان ماننے کو تیار نہیں” سی این این نے بھارت کو کھری کھری سنادیں
قانونی کارروائی
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں، اور بعد ازاں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
سزا کے قوانین
خیال رہے کہ سعودی عرب میں جسم فروشی، انسانی اسمگلنگ، اور دیگر غیر اخلاقی جرائم کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں جس میں سزائے موت بھی شامل ہے۔