یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیجی جاتی ہے، پھر وہی چینی باہر سے منگوائی جاتی ہے ” شہباز شریف کی پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھر وائرل
چینی درآمدات کی تیاری
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان ایک بار پھر بیرون ملک سے چینی درآمد کرنے کی تیاریوں میں ہے لیکن ایسے میں شہبازشریف کی ایک پرانی ویڈیو عادی رائے نے ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کردی جس میں وہ چینی سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی، افسران کی موجیں
شہبازشریف کی ویڈیو کا مواد
ویڈیو میں شہبازشریف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیجی جاتی ہے، اربوں روپے جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں، پھر وہی چینی باہر سے منگوائی جاتی ہے اور پھر اربوں روپے جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں"۔
یہ بھی پڑھیں: کھوجک سرنگ کے لیے ہزاروں مزدور لائے گئے، رہائش کا انتظام بڑے میدان میں کیا گیا، ان کی تفریح کے لیے فنکار بلائے گئے جن میں ”شیلا رانی“ بھی شامل تھیں۔
چینی کی قیمتوں میں اضافہ
یادرہے کہ شوگرملز کے زیادہ مقدار میں چینی بنا لینے کے دعوے پر حکومت نے پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کی تھی لیکن 140 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونیوالی چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔ اب ایک بار پھر بیرون ملک سے چینی درآمد کیے جانے کی تیاریوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
سماجی میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو
یہ سب کچھ چونکہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہی دور حکومت میں ہورہا ہے تو اسی سلسلے میں صارف نے ان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی۔
یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیجی جاتی ہے، اربوں روپے جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں، پھر وہی چینی باہر سے منگوائی جاتی ہے اور پھر اربوں روپے جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں pic.twitter.com/8VtoXNfe09
— صحرانورد (@Aadiiroy2) July 16, 2025








