توہین مذہب کے مقدمات کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ لکھوانے کے دوران وکلاء کی مسلسل مداخلت پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا برہمی کا اظہار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو توہینِ مذہب کیسز کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے۔ تاہم، فیصلہ لکھوانے کے دوران وکلاء کی مستقل دخل اندازی پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا

واقعہ کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی احتشام کیانی نے ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصل لکھوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران سامنے موجود وکلاء بار بار دخل اندازی کرتے رہے، جس پر معزز جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ وکیل کو عدالت سے جانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بااثر ممالک نے ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے۔۔۔؟ اسحاق ڈار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

احتشام کیانی کا تبصرہ

احتشام کیانی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اہم ترین نکتہ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے توہینِ مذہب مقدمات پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ لکھواتے وقت مبینہ بلاسفیمی بزنس گینگ کے وکلاء کی بار بار دخل اندازی، جج صاحب نے سخت رویہ اختیار کر لیا۔ توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرنے لگے تو معاملہ کچھ سنبھلا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ صورتحال ہے تو ایک سوال تو پیدا ہوتا ہے کہ ٹرائل کورٹس کے ججز کس طرح اس پریشر سے آزاد رہ کر فیصلے سُناتے ہونگے۔’’

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ڈی ایچ اے الاٹمنٹ لیٹر، وقت پر ڈلیوری، سرمایہ دبئی کی طرح اسکرور اکاؤنٹ میں محفوظ۔۔ ڈی ایچ اے نیو لائف ریزیڈنس میں اپارٹمنٹ حاصل کریں آسان قسطوں پر

کمیشن کی تشکیل کا حکم

یاد رہے کہ توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔

حکم کی تفصیلات

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔ اگر کمیشن کو مزید وقت چاہیے ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...