وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو فلسطین یکجہتی دن منانے کا اعلان کیا
وزیراعظم کا یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کی موت کو فلم پروموشن کیلئے استعمال کا الزام، الو ارجن پھٹ پڑے
سیاسی جماعتوں کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ترامیم کے ذریعے عدلیہ، سیاست اور جمہوریت کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ خود اپنے ڈیتھ وارنٹ بھی سائن کیے ہیں، فواد چودھری
غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی
ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے وزیرِ اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یوم یکجہتی کی تفصیلات
7 اکتوبر کو ملک بھر میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’یوم یکجہتی‘ منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں یوم یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔








