میرے ذہن میں کنفیوژن تھی کہ اگر سینیٹ امیدواروں کی لسٹ عمران خان نے منظور کی تو میرٹ کی دھجیاں اڑادیں:اینکرپرسن عدنان حیدر

لاہور میں بحث
لاہور (ویب ڈیسک) اینکرپرسن عدنان حیدر نے کہا ہے کہ "میرے ذہن میں کنفیوژن تھی کہ اگر سینیٹ امیدواروں کی لسٹ عمران خان نے منظور کی تو میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، عرفان سلیم اور ذیشان ورکر لوگ تھے، اگر وہ نہیں آسکے تو مطلب ہے کہ عمران خان بھی یہ فہرست منظور کرکے روایتی سیاست کے علمبردار نکلے، آپ نے میری کنفیوژن دور کردی کہ عمران خان کو ہائی جیک کیا گیا" وہ سینئر تجزیہ نگار نصرت جاوید سے گفتگو کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ترک صدر سے رابطہ، یوکرین، شام اور غزہ جنگ پر ہونے والی گفتگو کو خوش آئند قرار دیدیا
کے پی میں پی ٹی آئی ورکرز کا کردار
عدنان حیدر کا کہنا ہے کہ کے پی میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے بہت کام کیا ہے۔ اگر وہ نہیں آ سکے تو بانی تحریک انصاف اس لسٹ کو منظور کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر روایتی سیاست کے علمبردار نکلے، لیکن آپ نے میری کنفیوژن دور کی اور کہا کہ بانی تحریک انصاف کو ہائی جیک کر لیا گیا اور ان کی ذہن سازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی میں قیادت کا بحران، نائب صدر کے استعفے سے پارلیمانی کارروائی متاثر، نریندر مودی کی مشکلات بڑھ گئیں
عمران خان کی خاندانی ملاقاتیں
عدنان حیدر نے مزید بتایا کہ عمران خان سے بہنوں میں بھی علیمہ بی بی کو نہیں ملنے دیا گیا، باقی جو 2 بہنیں ملتی ہیں انہیں کیا پتہ کہ خرم ذیشان کون ہے۔ انہیں کیا پتہ کہ عرفان سلیم کون ہیں اور انہیں کیا پتہ کہ خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی قیادت کون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو لیکن پاک بھارت کشیدگی میں یہ خطرہ رہتاہے، بلاول بھٹو
سینیٹ امیدواروں کی فہرست
یاد رہے کہ صحافی محمد عمیر کے مطابق مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، پیر نور الحق قادری، اعظم سواتی، روبینہ ناز اور مشال یوسفزئی سینیٹ کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ ان امیدواروں کو عمران خان نے نامزد کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا بیان
دوسری جانب روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق اریانی نے کہا کہ قائدین نے تصدیق نہیں کی کہ بانی نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ امیدوار بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکیل خان اور میں مشال یوسفزئی کا تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبردار ہوتے ہیں۔
میرے ذہن میں کنفیوژن تھی جو کہ آپ نے دور کر دی۔ سینیٹ الیکشن لسٹ اگر بانی تحریک انصاف نے منظور کی ہے تو انہوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ کے پی میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے بہت کام کیا ہے اگر وہ نہیں آ سکے تو بانی تحریک انصاف اس لسٹ کو منظور کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر… pic.twitter.com/7B6PY5zc3a
— Public News (@PublicNews_Com) July 15, 2025