اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراونڈز کی نیلامی روک دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی روک دی۔ یہ حکم امتناع سابق چیئرمین میٹرو پولیٹن کارپوریشن سردار مہتاب کی درخواست پر جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو پھر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان کا بیان
نیلامی کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق، کپیٹل ڈیویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں اور سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض انہیں نیلام نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایران کو دفاع کا پوراحق حاصل ہے: پاکستان
قانونی موقف
درخواست گزار کی طرف سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے اپنا موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام سنبھال سکتی ہے، نہ کہ سی ڈی اے۔ کھیل کے میدانوں کی نیلامی سے کرکٹ اور فٹ بال گراؤنڈز عام شہریوں کے لیے بند ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
عدالتی نوٹس
موقف سننے کے بعد جسٹس انعام امین منہاس نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی ادارے ”ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سپورٹس جرنلسٹس کا احتجاج
ادھر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے صدر ابو بکر بن طلعت نے بھی مختلف سیکٹرز میں 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی کے خلاف درخواست دائر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے پاس گراؤنڈز کی نیلامی کا اختیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: دی پنجاب سکول نشتر ٹاؤن کیمپس میں ایکٹویٹی ویک اختتام پذیر
قانونی اعتراضات
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پلے گراؤنڈز کو کمرشل مقاصد کے لیے آؤٹ سورس نہیں کیا جا سکتا۔ اگر گراؤنڈز میں کھیلنے کے لیے رقم کا تقاضا کیا گیا تو شہریوں کی رسائی محدود ہو جائے گی۔ ان کی استدعا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے گراؤنڈز کی نیلامی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد کردیا
نیلامی کی تاریخ
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ٹورزم نے گراؤنڈز کی اوپن آکشن کے لیے چار جولائی کو اشتہار جاری کیا تھا۔ سی ڈی اے کے اشتہار کے مطابق گراؤنڈز کو پانچ سال کے لیے نیلام کیا جائے گا، جبکہ نیلامی 50 لاکھ سے شروع ہوگی، اور اس کے لیے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
پیش کردہ درخواست
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور ان کی لیگل ٹیم کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قرار دے کہ گراؤنڈز کی دیکھ بھال اور وہاں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ایم سی آئی کا اختیار ہے۔