پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے
فوج کی تعیناتی کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا اسلحے کی صنعت پر 110 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان
وزارت داخلہ کے احکامات
جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
شہریوں کی حفاظت
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت جاری ہے۔ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








