بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں

کوئٹہ میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ
بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ پرونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جاری کردی۔
جاں بحق افراد کی تعداد
رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے، 5 خواتین، اور 4 مرد شامل ہیں۔ یہ اموات ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور کوہلو میں ہوئی ہیں۔
زخمی افراد
بارشوں میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 5 مرد، 2 خواتین، اور ایک بچہ شامل ہے۔
متاثرہ مقامات کی صورتحال
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں سروے جاری ہے۔ بارشوں سے 11 مکانات مکمل تباہ اور 47 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔