علیمہ باجی نے کل آکر بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا کریں: عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیراطلاعات کا بیان
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ "علیمہ باجی نے کل آکر بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا کریں، بات یہاں تک آگئی، اس سے آگے آپ خود سمجھدار ہیں"۔ وہ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی
سیاسی صورتحال پر سخت تنقید
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا "پٹ سیاپا" پروگرام بھی چل رہا ہے جس کا کوئی اختتام ہی نہیں۔ مجھے کبھی کبھار تو لگتا ہے کہ ساس بہو کی لڑائی ہے، یہ عجیب ہی کھچڑی پکی ہوئی ہے، علیمہ باجی روز آکر ایک نئی کہانی سنادیتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور ساتھ ہی رونا شروع کردیتی ہیں کہ یہ نہیں ملا، وہ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: کریم خان: بنیامن نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کرنے والے پراسیکیوٹر کے خلاف جنسی ہراسانی کی تحقیقات شروع
عمران خان کی جیل کی سہولیات
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سپریٹنڈیٹ جیل کی جانب سے عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات کی فہرست سامنے آئی ہے۔ کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بھی کیا سہولیات دستیاب ہوں گی جو انہیں جیل میں دستیاب ہیں۔ ایکس پر ٹوئیٹ بھی کراتے ہیں اور اب عالم یہ ہے کہ انہیں ری ٹوئیٹ کی اپیل بھی کرنا پڑ گئی۔
علیمہ باجی کی افسوسناک حقیقت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "کل علیمہ کو سنا بڑا دکھ ہوا کہ یہ دن آگئے، کبھی کہتے تھے کہ اتنے فالوورز آگئے، ہم سب سے بڑی پارٹی ہیں، اب ری ٹوئیٹ کی بھی اپیل کرنی پڑرہی ہے۔ علیمہ باجی نے کل آکر بتایا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا کریں، بات یہاں تک آگئی، اس سے آگے خود سمجھدار ہیں"۔