پنجاب میں اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اہم فیصلہ، بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

پنجاب میں نئی منسٹری کی تشکیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں اشیاءکی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے ایک نئی منسٹری تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش، ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز بل 2025
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کے لئے پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کس طرح ’فوجی سفارت کاری‘ کے ذریعے خطے میں بڑھتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کر رہا ہے؟
کونسل کی تشکیل
پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت وزیر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہوگی۔ کونسل میں لائیو سٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہوں گے۔ کونسل میں ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کمیٹی کی رپورٹ
ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو 2 ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔ حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اس وزارت کو وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی۔