ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم سمیت چار گرفتار

گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیند حرام ہو چکی تھی، محبت کے لیے مشکلات کا سامنا کرنے کا عزم، دل کی کیفیت لکھیں، ان دنوں پاسپورٹ کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف تھا
گرفتار ملزمان کی شناخت
گرفتار ملزمان میں فخر عباس، حافظ علی رضا، رب نواز اور محمد محسن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کہو تو لوٹ جاتے ہیں!۔۔۔
ملزمان کا کردار
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک روزگار کے جھوٹے وعدے کر کے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے۔ متاثرین کو یورپ پہنچانے کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے خطرناک سمندری راستوں پر روانہ کیا جاتا، جہاں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لیبیا کشتی حادثے کی تفصیلات
واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری کو تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔