بلوچستان میں ایک اور مسافر بس پر حملہ، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ کے قریب مسافر کوچ پر حملہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی، جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا: مشیر امریکی صدر

زخمیوں کی حالت اور طبی امداد

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ سکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کررہی ہیں۔

پچھلے واقعات کی یاد دہانی

واضح رہے کہ 10 جولائی کو دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا تھا۔ بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ ژوب کے اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا تھا کہ دونوں کوچز سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...