بوڑھے افراد کے درمیان نہر میں تیراکی کے مقابلے کی شرط، ایک ڈوب کر جاں بحق

بہاولپور میں افسوسناک واقعہ
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عناسیہ کینال میں چنی گوٹھ کے قریب نہر میں شرط لگا کر تیراکی کا مقابلہ کرتے ہوئے بزرگ شہری ڈوب کر جان بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
واقعے کی تفصیلات
ریسکیو کے مطابق 2 بزرگوں کے درمیان عباسیہ کینال میں تیراکی کی شرط لگی تھی۔ ایک بزرگ شخص نہر کے درمیان میں پہنچ کر ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو اہلکار نے جیو نیوز کو بتایا کہ دوسرا بزرگ شخص نہر کے آدھے راستے سے ہی لوٹ گیا۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 66 سال تھی۔
خاندان کا ردعمل
جاں بحق شخص کے بھتیجے نے الزام لگایا ہے کہ علاقہ مکینوں نے میرے بزرگ چچا کو نہر عبور کرنے کا جھانسہ دیا تھا، میرا چچا ڈوبتا رہا اور علاقہ مکین نہر کنارے کھڑے دیکھتے رہے۔