ایف بی آر نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی

ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پشاور کی ایک بڑی ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے ذریعے کی گئی ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ نے جس بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے، وہ کون ہے؟ ویڈیو کی حقیقت بے نقاب

ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے تحت فراڈ

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز (نارتھ) اسلام آباد نے ایک بڑے ٹیکس فراڈ کا سراغ لگایا ہے جس میں پشاور کی کمپنی "پریمیم ٹیکسٹائل بلینکٹ انڈسٹری" کی جانب سے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کا ناجائز فائدہ اٹھا کر تقریباً 1.9 ارب روپے کے محصولات اور ٹیکس کی چوری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانی میں گرل اور بوائے فرینڈ ہونا معمول ہے، سنیتا مارشل کی بات پر تنازعہ

کمپنی کی سرگرمیاں

کسٹمز حکام کے مطابق ٹیکسٹائل کمپنی نے مختلف اقسام کے ٹیکسٹائل فیبرک کی ڈیوٹی اور ٹیکس فری درآمد کی جس کا مقصد افغانستان برآمدی مقاصد کے لیے تیار ملبوسات کی تیاری تھا۔ تاہم اس کے برعکس، کمپنی نے نہ تو کوئی پیداواری سرگرمی کی اور نہ ہی برآمدات کیں۔ بلکہ درآمد شدہ مال کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں وزرا کے غائب رہنے پر ڈپٹی سپیکر کا ایوان نہ چلانے کا اعلان

اسٹاک چیکنگ اور کارروائی

ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم جب فیکٹری کا اسٹاک چیک کرنے پہنچی تو معلوم ہوا کہ درآمد کردہ 2,826.1 میٹرک ٹن مال میں سے کچھ بھی اسٹاک میں موجود نہیں تھا۔ کسٹمز حکام نے اس فراڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 1.9 ارب روپے کے محصولات کی وصولی کے لیے باقاعدہ کنٹریونشن کیس تیار کیا جس پر کلیکٹر کسٹمز اسلام آباد نے ایف بی آر کے حق میں فیصلہ سنایا۔

اپیل کے نتائج

دوسری جانب ٹیکسٹائل کمپنی نے فیصلے کے خلاف کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل اسلام آباد میں اپیل دائر کی، اور کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل نے بھی نہ صرف ابتدائی حکم نامہ برقرار رکھا بلکہ کمپنی کو 1.9 ارب روپے کے واجب الادا محصولات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ 3.9 ارب روپے سے زائد سر چارج بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...