وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کی بیجنگ پولیس سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیانزن کی سربراہی میں بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے مابین اشتراک کار بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنتہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کامیابی، 4 دہشتگرد جہنم واصل، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے۔
ٹریننگ پروگرام پر اتفاق

ملاقات میں اسلام آباد پولیس کے افسران کو جدید پولیسنگ و ٹیکنالوجی کی تربیت کے لیے بیجنگ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تربیتی کورسز کریں گے اور اسلام آباد پولیس کے افسران پولیسنگ نظام کی بہتری کے لیے بیجنگ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کی بھی ٹریننگ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈرنگ کا کیس، شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر چھاپہ
تجربات کا تبادلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیجنگ میں جدید تربیت سے اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے ڈیپارٹمنٹس ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بیجنگ پولیس ایک انتہائی فعال اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس فورس ہے۔ امن عامہ اور جرائم کی سرکوبی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بیجنگ پولیس کا تعاون اسلام آباد پولیس کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: چھاج تو بولے سو بولے، چھلنی بھی بولے جس میں ہزار چھید، تربیت اور ذہنیت پر باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، شفیع جان کا عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل
انٹی رائٹ کی تربیت
بیجنگ پولیس کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو اینٹی رائٹ میں بھی تربیت فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے معلومات کا بروقت تبادلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وفد کا شکریہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ اشتراک کار بڑھانے پر بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی یو ہانگ اور بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز ہی ژن، فینگ وی اور ہو جمن شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔








