سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف

اجلاس کا انعقاد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویریفیکیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
رپورٹ میں انکشافات
رپورٹ میں سندھ پولیس میں دوسرے صوبوں کے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی فنانس تنویر اوڈھو نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ سندھ پولیس میں خیبرپختونخوا، فاٹا اور پنجاب کے بنے ہوئے ڈومیسائل کے علاوہ جعلی ڈومیسائل پر 19 اہلکار بھرتی ہوئے۔ یہ بھرتیاں 1979 سے 2015 کے درمیان کی گئیں، جن میں 196 اہلکاروں میں سے 4 کا ڈومیسائل دیگر صوبوں کا ثابت ہوا، جبکہ جعلی ڈومیسائل پر 15 اہلکاروں کے بھرتی ہونے کے ثبوت ملے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف میڈیا اسٹریٹجسٹ محمد عاصم صدیق نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
اہلکاروں کی برطرفی
ڈان نیوز کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ نشاندہی کے بعد ان اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے بجائے صرف شوکاز نوٹس دیے گئے۔
کمیٹی کا ردعمل
رکن کمیٹی طلحہ احمد نے کہا کہ جعلی اور دیگر صوبوں کے ڈومیسائل پر بھرتیاں، سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔