بھارتی پراکسیز نے بلوچستان میں دہشت پھیلانے کے لیے ’’سوفٹ ٹارگٹس‘‘ تلاش کرنا شروع کر دیے

بھارتی پراکسیز کا بلوچستان میں حملہ
لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی پراکسیز نے بلوچستان میں دہشت پھیلانے کے لئے ''سوفٹ ٹارگٹس'' تلاش کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
معصوم جانوں کا ناحق خون
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی بھارتی ایماء پر دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معصوم جانوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے۔ قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔ اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں 3 معصوم شہری شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔ یہ مسافر پرامن انداز میں بلوچستان کی سرزمین پر اپنے رزق کی تلاش میں سفر کر رہے تھے مگر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر انہیں خون آلود کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے درکار سطح کے قریب یورینیئم افزودہ کرلیا، آئی اے ای اے
بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت، جو جنگی میدان میں پاکستان سے شکست کھا چکا ہے، اب بزدلانہ طریقوں سے اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان میں نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے دراصل اس شکست خوردہ ذہنیت کا اظہار ہیں جو دشمن نے معصوم جانوں پر نکالنی شروع کر دی ہے۔ بھارت اور اس کی پراکسیز فوج کے مقابلے پر نہیں آ سکتی اس لیے اب دہشت پھیلانے کے لئے انہوں نے سوفٹ اہداف تلاش کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھونے ہوئے چنے کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے یا نہیں؟ تازہ تحقیق میں جواب مل گیا
پیش آنے والے واقعات
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ فتنہ الہندوستان نے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ہو۔ 11 جولائی کو ژوب میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بسوں سے اتار کر معصوم مسافروں کو شہید کیا، اور خضدار میں آرمی پبلک سکول کی بس کو نشانہ بنا کر معصوم بچوں کو شہید کیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے بھی یہی بربریت دہرائی گئی۔ بھارت کے یہ آلۂ کار، جو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عام شہریوں کا خون بہا رہے ہیں، دراصل پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کے یہ مکروہ عزائم کامیاب نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں بھرپور قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے اور ان بھارتی ایجنٹوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ بلوچستان اور بلوچ عوام جانتے ہیں کہ دشمن کون ہے، اور کس کے اشارے پر ان کے بیٹے، بھائی اور بچے شہید کیے جا رہے ہیں۔ یہ جنگ پاکستان کے امن کے خلاف ہے، مگر ہم پاکستانی متحد ہیں، اور دشمن کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے۔