ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی جو بھی پریشانی ہے اس کے لئے سب سے بڑا وظیفہ دعا ہے اور یاحی یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں جو لوگ ایسا کریں گے بڑ ی جلدی مشکل سے نکل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ رہی ہے؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ خود کسی بھی معاملے سے دور رہیں جس میں برائے راست آپ کا کوئی تعلق نہ ہو، ورنہ بلا الٹی آپ کے گلے پڑ جائے گی اور کوشش کریں دو تین دن خاموشی سے گزاریں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی بھی شخص سے اپنے مراسم بڑھانے سے پہلے اچھی طرح اس کے بارے میں چیک کرلیں اور پھر قدم اٹھائیں، انجانے میں اپنا نقصان نہ کروا لیں۔ آج محتاط انداز سے چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی انٹیلیجنس کی خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ایجنٹوں سے جان کے خطرے کی وارننگ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ بار بار وہی غلطی کررہے ہیں جو ماضی میں کی تھی۔ ان دنوں آپ کی پوزیشن کمزور جا رہی ہے۔ آپ کو نقصان نہ ہو جائے، اس لئے وارننگ دی جا رہی ہے، اپنے معاملات سیدھے رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات بدل رہے ہیں۔ اس میں آپ کے لئے سب کچھ ہے۔ آپ چوکس رہیں گے تو کچھ حاصل کرلیں گے ورنہ مشکل ہوگی۔ آپ کو بار بار وارننگ ہے محتاط رہنے کی۔
یہ بھی پڑھیں: تیزی سے ترقی کرنے والے اسمارٹ فون برانڈ ریئل می نے باضابطہ طور پر ریئل می C75 لانچ کردیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مشکل میں چل رہے تھے۔ وہ اب تیزی سے بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج ہی کسی حوالے سے اچھی خبر مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میٹرک کے بورڈ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارکباد اور شاباش
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بار بار اپنی پوزیشن کو نہ بدلیں۔ اس طرح نقصان ہوگا۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو کسی طرف سے بڑا فائدہ آج کل میں ملنے والا ہے۔ اس طرف غور کریں، سب اچھا ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کر لی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بدنظری والی کیفیت ہے۔ آپ صدقہ دیں۔ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، چند دن بعد نماز مغرب اپنے گھر سے بہت کم نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا: وفاقی وزیر خالد مقبول
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ذہنی دباﺅ ہے صحت بھی بہتر نہیں ہے۔ آپ بہت ڈپریشن کی طرف جا رہے ہیں مگر اللہ ہے نا، وہ فرماتا ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے تو سمجھ لیں آسانی آنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 47 سالہ ٹرانس جینڈر نے خواتین کے سوئمنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور ہر مقابلہ میں گولڈ میڈل جیت لیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
رکاوٹ کیسی بھی کیوں نہ ہو، میرے اللہ نے چاہا تو وہ اب تیزی سے دور ہوگی، آپ کی گھریلو پریشانی بھی ختم ہوگی اور من پسند ایک کام بھی آج ہو جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن پہنچ گئے: دفتر خارجہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ صاف راستے پر چلیں۔ رزق کا معاملہ حاصل ہوگا اور حقوق العباد بہتر ہوں گے تو زندگی میں صرف راحت ہی راحت ہوگی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج بہت کچھ بدل رہا ہے۔ زائچہ تبدیل ہو رہا ہے ، اس کے اثرات اگلے چار یوم ملنا شروع ہوں گے آپ بس اپنی نیت صاف رکھیں اور محنت کے لئے اب تیار ہو جائیں۔








