بنگلہ دیش نے سری لنکا میں نئی تاریخ رقم کر دی

بنگلا دیش کی تاریخی فتح
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش نے سری لنکا میں نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار آئی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ تیسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 8 وکٹ کی فتح سے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی اور حبس برقرار، کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
میچ کی تفصیلات
مہمان ٹیم نے 133 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹ پر 21 بولز قبل حاصل کیا۔ تنزید حسن نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہوئی، مہدی حسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیرِ اعظم ، آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
پہلا وکٹ اور شراکتیں
بنگلا دیش نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلا دیش نے سری لنکا میں کوئی سیریز جیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دور تک مار کرنے والے میزائل اور اتحادی کی جاسوسی: کیا ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے امریکی دستاویزات جان بوجھ کر لیک کی گئیں؟
میچ کا آغاز
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گر گئی، جب تھشارا کی گیند پر پرویز حسین کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا۔ اس موقع پر دوسرے اوپنر تنزید حسن اور کپتان لٹن داس نے مجموعے کو 74 تک پہنچایا۔ لٹن داس 32 کے انفرادی اسکور پر مینڈس کی وکٹ بنے، کیچ پریرا نے تھاما۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملوں کے باوجود ایران کی ایٹم بم بنانیکی صلاحیت ختم نہیں ہوئی: عالمی تجزیہ کار
فائنل پاری
تنزید نے توحید ہریدوئے کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ آئی لینڈرز نے اس جوڑی کو توڑنے کی سر توڑ کوشش کی مگر انھیں کامیابی نہیں ملی۔ تنزید اور توحید نے ٹیم کو 16.3 اوورز میں منزل پر پہنچا دیا۔ تنزید نے 47 بولز پر ناقابل شکست 73 رنز بنائے، جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، توحید 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کی گزشتہ شب ن لیگ کے 2 سینئر وزرا سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
سری لنکا کی کارکردگی
اس سے قبل سری لنکا 7 وکٹ پر 132 رنز بنا سکا۔ ڈاسن شناکا 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر پاتھم نسانکا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ کمندو مینڈس 21 رنز بناکر دہرے ہندسے میں داخل ہونے والے تیسرے کرکٹر ثابت ہوئے۔ باقی کوئی کھلاڑی 7 رنز سے آگے نہیں بڑھا۔
میچ کے بہترین کھلاڑی
بنگلا دیش کی جانب سے 4 وکٹیں اڑانے والے مہدی حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ لٹن داس 3 میچز میں 114 رنز بنانے کی وجہ سے مین آف دی سیریز قرار پائے۔