راولپنڈی میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسمی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ڈی ایچ اے الاٹمنٹ لیٹر، وقت پر ڈلیوری، سرمایہ دبئی کی طرح اسکرور اکاؤنٹ میں محفوظ۔۔ ڈی ایچ اے نیو لائف ریزیڈنس میں اپارٹمنٹ حاصل کریں آسان قسطوں پر
چھٹی کا نوٹیفکیشن
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے آج شہر بھر میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عوام گھروں میں رہیں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں بس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک، زیادہ تر طلبہ شامل
بارش کی صورت حال
جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش چکلالہ میں 185 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، گولڑہ 149، بوکرہ 160، ایچ ایٹ میں 128 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شمس آباد میں 131، سید پور میں 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
نقصانات اور امدادی کام
محلہ راجپوتاں سہام میں گاڑی پانی میں بہہ گئی، چکری روڑ لادیاں گاوں زیر آب آ گیا جہاں کشتیاں پہنچا دی گئیں۔