راولپنڈی میں طوفانی بارش، گاڑی پانی میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل

راولپنڈی میں طوفانی بارش
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میں طوفانی بارش کے باعث گاڑی پانی میں بہہ گئی، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
بارش کے اثرات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ای الیون فلائی اوور کی ایک سائیڈ کے روڈ پر دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ چکری روڈ لادیاں گاؤں زیرآب آ گیا، جہاں امدادی کاموں کیلئے کشتیاں پہنچا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کا بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان
دیگر متاثرہ علاقے
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور پر دریائے سوان بپھر گیا، رنگ روڈ کے قریب خصالہ گاؤں میں پانی سکول میں داخل ہو گیا۔ محلہ راجپوتاں سہام میں گاڑی پانی میں بہہ گئی، خیابان سرسید میں نالہ لئی کے قریب علاقے ڈوب گئے، متعدد مقامات پر 5 فٹ تک پانی جمع ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو
راولپنڈی میں موسلادھار بارش، آلٹو گاڑی پانی میں بہہ گئی pic.twitter.com/rWrm7wVAoi
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) July 17, 2025