بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات، بٹ کوئن مائننگ اور توانائی کے وسائل پر گفتگو

پاکستانی وزیر کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات
سان سلواڈور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نے سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور: آخر کہاں گئے؟ وزیراعلیٰ کے پی نے خود سچائی بیان کردی
اہم موضوعات پر گفت و شنید
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بٹ کوائن مائننگ، توانائی کے وسائل کے استعمال، اسٹریٹجک بٹ کوائن ذخائر اور بٹ کوائن کی تعلیم جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، نوجوانوں کے لیے تکنیکی تعلیم کے مواقع بڑھانے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل معیشت میں شراکت کو بڑھانے پر گفتگو کی۔
سلواڈور کا کردار
واضح رہے کہ السلوادور دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کا درجہ دیا، جب کہ پاکستان میں بھی کرپٹو پالیسی پر ابتدائی سطح پر کام ہو رہا ہے۔