سوات میں اعلیٰ سطحی اجلاس، منگورہ شہر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اہم ہدایات جاری

اجلاس کی تفصیلات

سوات (عبیداللہ عابد سے) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محمد حامد بونیرے کی زیر صدارت منگورہ شہر اور گردونواح کے عوامی مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، واپڈا کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی، اووربلنگ، سڑکوں پر ٹریفک جام، تعمیراتی کاموں میں تیزی، صفائی میں بہتری جیسے مسائل شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

تعمیراتی کام اور دیگر مسائل

اجلاس میں تختہ بند کھلا ڈھیر پُل پر جاری تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے پانی کے بلوں میں صفائی کے چارجز وصول کیے جانے کے باوجود 9 یونین کونسلوں میں صفائی کا عملہ تعینات نہ ہونے پر شرکاء نے تشویش کا اظہار کیا۔ منگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، سڑکوں کی صورتحال، اور دیگر شہری سہولیات کی بہتری پر بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کا ایبٹ آباد کا دورہ، غریب عوام تک انصاف ان کی دہلیز پر پہنچا یا جا رہا ہے: اعجاز احمد قریشی

شرکاء کی نمائندگی

اجلاس میں سٹی میئر کونسل شاہد علی، سپرنٹنڈنٹ پولیس غلام صادق، صدر ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم، ڈاکٹر خالد محمود، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات، صدر سوات پریس کلب نیاز احمد خان، چیئرمین یونین کونسلز، متعلقہ محکموں کے افسران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پیغام

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد حامد بونیرے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تمام مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ اداروں سے قریبی روابط رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور دلچسپی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ رابطہ مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...