اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

تمام معلومات کا خلاصہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، کروڑوں کی نئی سڑک صرف 11 لاکھ میں برباد، یہ کس کی اجازت سے ہوا؟ جانیں
وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل
ترجمان دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کے معاہدے کے لیے ہے۔ سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کابل میں ہوں گے۔
وفد کی تشکیل
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وزیرِ ریلوے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور سیکریٹری ریلوے بھی ہیں۔ سہ فریقی منصوبہ مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی سے متعلق ہے۔